مختلف شہروں میں مزید موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی

Rain

اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے مختلف شہروں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آشوب چشم کا پھیلاؤ، پنجاب بھر میں سکولوں کیلئے الرٹ جاری کردیا گیا

محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آسکتے ہیں ۔

موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

ای میل کمیونیکیشن محفوظ بنائیں ، سرکاری ملازمین کو مراسلہ ارسال

دوسری جانب ویلی کاغان کے بالائی پہاڑی مقامات پر ہلکی برفباری شروع ہوگئی ،جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد میں بھی وقفے قفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں