آئی سی سی ورلڈکپ، محمد حفیظ کی طرف سے قومی اسکواڈ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Valuable Goods Stolen From Mohammad Hafeez's Suitcase

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کے اعلان کے بعد سابق کپتان محمد حفیظ کا بھی رد عمل آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ٹیکنیکل کمیٹی کے سابق ممبر نے اسکواڈ کے حوالے سے ٹویٹ کی۔ انہوں نے پاکستانی ٹیم کے اسکواڈ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو سلیکشن پر مبارکباد دی۔

محمد حفیظ نے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کرنے والے قومی کھلاڑیوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

لاہور میں چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ اسکواڈ کے مطابق آئی سی سی میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے ہی سپرد کی گئی ہے جبکہ نائب کپتانی کے فراض شاداب خان سرانجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں بلے باز عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، آل راؤنڈر افتخار احمد اور محمد نواز بھی بھارت میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے، مستقبل میں خدمات لیتے رہیں گے، ذکا اشرف

قومی ٹیم کے باؤلنگ یونٹ کی بات کی جائے تو اسامہ میر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سرپرائز انٹری کے طور پر حسن علی کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں لایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد کو بطور ریزرو پلیئرز اسکواڈ حصہ بنایا گیا ہے جو ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہونگے اور کسی کھلاڑی کے انجرڈ ہونے کی صورت میں ریزرو پلیئرز کو شامل کیا جاسکے گا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی سرپرائز انٹری

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ بطور اعزازی ممبر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا، ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔


متعلقہ خبریں