محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے، مستقبل میں خدمات لیتے رہیں گے، ذکا اشرف

محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے، مستقبل میں خدمات لیتے رہیں گے، ذکا اشرف

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا ہے کہ محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے بلکہ اس سے قومی ٹیم پر مثبت اثر بھی پڑا۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق کپتان محمد حفیظ کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ محمد حفیظ نے کرکٹ کی بہتری کیلئے حصہ ڈالا۔

محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ محمد حفیظ کی ماہرانہ رائے اور کھیل سے متعلق تجربہ انمول ہے۔ محمد حفیظ کے مشورے مددگار ثابت ہوئے بلکہ قومی ٹیم پر مثبت اثر بھی پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں بھی محمد حفیظ سمیت دیگر کرکٹرز کی خدمات لیتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی ہو گئے تھے۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ بطور اعزازی ممبر پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کیا، ذکا اشرف کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ موقع فراہم کیا۔

ورلڈ کپ کے بعد قومی کپتان کے حوالے سے سوچیں، محمد حفیظ

انہوں نے پاکستان کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پاکستان زندہ باد!۔


متعلقہ خبریں