آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی سرپرائز انٹری

آئی سی سی ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی سرپرائز انٹری

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ روز مشاورت مکمل کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پریس کانفرس کے دوران قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کیا۔ آئی سی سی میگا ایونٹ میں ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے ہی سپرد کی گئی ہے جبکہ نائب کپتانی کے فراض شاداب خان سرانجام دیں گے۔

محمد حفیظ پی سی بی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی سے مستعفی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈکپ اسکواڈ میں بلے باز عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل اور سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔ وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان، آل راؤنڈر افتخار احمد اور محمد نواز بھی بھارت میں کھیلے جانے والے ایونٹ میں ٹیم کا حصہ ہونگے۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ یونٹ کی بات کی جائے تو اسامہ میر، حارث رؤف، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ سرپرائز انٹری کے طور پر حسن علی کو نسیم شاہ کے متبادل کے طور پر ٹیم میں لایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ محمد حارث، زمان خان اور ابرار احمد کو بطور ریزرو پلیئرز اسکواڈ حصہ بنایا گیا ہے جو ٹیم کے ہمراہ بھارت روانہ ہونگے اور کسی کھلاڑی کے انجرڈ ہونے کی صورت میں ریزرو پلیئرز کو شامل کیا جاسکے گا۔

کرکٹ ورلڈکپ 2023، جنوبی افریقہ کے دو اہم کھلاڑی انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے 27 ستمبر کو بھارت کے لیے روانہ ہوگی اور قومی کرکٹ ٹیم کا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔


متعلقہ خبریں