بھارتی صحافی وکرانت گُپتا بھی آئی سی سی ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس

ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل کے ٹاپ فور میں چوتھی ٹیم پاکستان ہوگی، وکرانت گپتا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے آفیشل ترانے کے ریلیز کے بعد اکثر شائقین کرکٹ سمیت بھارتی صحافی وکرانت گُپتا کو بھی 2011 ورلڈکپ کی یاد ستانے لگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارتی صحافی نے ورلڈکپ ترانے سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘یہ ترانہ مایوس کُن اور بے جان ہے، 2011 ورلڈکپ کا ترانہ ‘دے گھما کے’ سُن کر آج بھی رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں۔’

آئی سی سی ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

صرف بھارتی صحافی نہیں بلکہ آئی سی سی کی طرف سے گزشتہ روز ریلیز کیے جانے والے ورلڈکپ ترانے سے شائقین کرکٹ بھی مایوس نظر آرہے ہیں۔ اکثریت کا ماننا ہے کہ 2015 اور 2011 ورلڈکپ کا ترانہ بہترین تھا۔

میزبان بھارت کی طرف سے بنائے جانے والے اس ترانے میں نامور بھارتی اداکار رنویر سنگھ جلوہ دکھاتے ہوئے نظر آئے۔ پورے ترانے میں ایک ٹرین کا منظر دکھایا گیا ہے جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شائقین موجود ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق ترانے کا نام ‘دل جشن بولے’ رکھا گیا ہے، ورلڈکپ ترانے میں سرپرائز انٹری بھارتی کرکٹر یوزویندرا چاہل کی اہلیہ دھن شری ورما کی ہے۔ ویڈیو بلاگنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر ریلیز کیے جانے والے ورلڈکپ ترانے کی ویڈیو پر اب تک 1.3 ملین ویوز آچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں