انجری کا شکار ہونے کے بعد محمد عامر جلد ریکور ہونے کیلئے پُرامید


پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر نے کیربیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے میچ میں انجری کا شکار ہونے کے بعد مداحوں کو جمعے تک ٹھیک ہونے کی خوشخبری سنادی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سامنے آنے والی خبروں کے مطابق محمد عامر گزشتہ روز ویسٹ انڈیز میں جاری سی پی ایل کے میچ میں انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ وہ باولنگ کراتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کا آفیشل ترانہ ریلیز کردیا گیا

اطلاعات کے مطابق محمد عامر کیربیئن پریمیئر لیگ کے فیصلہ کُن میچ میں 3 گیندیں کرانے کے بعد انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد وہ مزید نہ کھیل پائے۔

بعد ازاں قومی کرکٹر نے ٹویٹ کرتے ہوئے اپنی انجری کے حوالے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ‘ انشا اللّٰہ میں ٹھیک ہو جاؤں گا، پیٹ کے انفیکشن کی وجہ سے میں پچھلے ہفتے سے دوائی لے رہا تھا۔’

محمد عامر نے مزید کہا کہ ‘پٹھے میں تکلیف ہے، انشا اللّٰہ جمعے تک ٹھیک ہو جاؤں گا۔’

شاہد آفریدی نے ورلڈکپ کیلئے اپنا قومی اسکواڈ بتادیا، عماد اور اسامہ میر شامل

خیال رہے کہ آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فی الحال قومی اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ کی طرف سے اس خواہش کا اظہار کیا جارہا ہے کہ نسیم شاہ کی انجری کے بعد محمد عامر کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔


متعلقہ خبریں