بوم بوم کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انٹرنینشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کیلئے اپنے قومی اسکواڈ کیلئے کھلاڑیوں کو سلیکٹ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے آئندہ ماہ سے بھارت میں شروع ہونے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم میں شامل ہونے والے ممکنہ کھلاڑیوں کے حوالے سے اپنی تجویز دی۔ آفریدی نے قومی اسکواڈ میں آل راؤنڈر محمد نواز کو شامل نہیں کیا۔
میں وہ واحد شخص ہوں جو شاہین کو کپتانی سے دور رکھتا ہے، شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے قومی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، افتخار احمد کے نام شامل کیے۔ وکٹ کیپر کے طور پر محمد رضوان، نائب کپتان شاداب خان، سلمان علی آغا اور سعود شکیل کو چُنا۔
سابق کپتان نے اسکواڈ کیلئے مزید نام لیتے ہوئے اسپنر اسامہ میر، عماد وسیم کا نام لیا جبکہ فاسٹ باولنگ یونٹ میں حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، ارشد اقبال اور مکمل فِٹ ہونے کی صورت میں حسن علی کا نام شامل کیا۔
Shahid Afridi has selected Imad Wasim, Zaman Khan, Usama Mir, Arshad Iqbal and Hasan Ali in his World Cup squad for Pakistan 👀
There's no Mohammad Nawaz in Lala's team. Do you agree with him? #CWC23 #AsiaCup2023 pic.twitter.com/l3yfVM4exl
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 18, 2023
خیال رہے کہ ون ڈے ورلڈکپ کیلئے فی الحال پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف مشاورت کے بعد قومی اسکواڈ کی منظوری دیں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ اگلے دو سے تین روز میں مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔