رواں سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آ جائے گی ، ایشیائی بینک

امریکہ، پاکستان کو70 لاکھ  ڈالرز فراہم کرے گا

پاکستانی معیشت سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک کی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی۔

ایشیائی بینک نے اپریل 2024 تک معاشی ایڈجسٹمنٹ پروگرام پرعملدرآمد ناگزیر قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سال مہنگائی 29.2 فیصد سے کم ہو کر 25 فیصد پر آ جائے گی۔

ایشیائی بینک پہلی بار پاکستانی روپے میں بانڈ جاری کرے گا

رپورٹ کے مطابق توانائی کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی گرتی قدر سے بلند مہنگائی کا دباؤ برقرار رہے گا،  2024 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی 1.9 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ایشیائی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا معاشی استحکام مستقل پالیسی اصلاحات سے جڑا ہے، پاکستان کیلئے زیادہ سے زیادہ مالیاتی نظم و ضبط، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اہمیت رکھتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں