عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی

crude oil

عالمی منڈی میں خام تیل کی بڑھتی قیمتوں کو بریک لگ گئی، عالمی منڈی میں تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر کی جانب بڑھ رہی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں بدھ کے روز خام تیل کی قیمتیں دس ماہ کی بلند ترین سطح سے نیچے آ گئی ہیں۔

عالمی بینچ مارک میں برینٹ کروڈ فیوچر کی قیمت تقریباً ایک ڈالر کمی کے بعد 93.33 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے جو گزشتہ روز 93.54 فی بیرل تھی۔ اس سے قبل برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت تقریباً 96 ڈالرتک پہنچ گئی تھی۔

تیل وگیس کی پیداوار میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی

یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر کی قیمت گزشتہ روز 93.74 ڈالر فی بیرل کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح تک پہنچنے کے بعد 0.8 فیصد یا 75 سینٹ کم ہوکر 90.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

عالمی منڈی میں مجموعی طور پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے،ایک جانب چین میں تیل کی طلب بڑھ رہی ہے تو سعودی عرب اور روس کی جانب سے کے تیل کی پیداوار میں کٹوتی کی گئی ہے۔

ان عوامل کی وجہ سے جون سے اب تک تیل کی قیمت میں تیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح تین مہینوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافے دیکھنے میں آیا ہے اور قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کی جانب بڑھ رہی تھیں۔


متعلقہ خبریں