پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاسی طاقت میں اضافہ، سینئر سیاستدان راجہ منوراحمد نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے راجہ منور احمد نے بلاول ہائوس میں ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
تحریک انصاف کے اہم رہنما آئی پی پی میں شامل ہو گئے
سینئر سیاستدان منور احمد نے آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہارکیا، سابق صدر آصف علی زرداری نے راجہ منور کے پارٹی میں شامل ہونے پر کہا کہ چوآسیدں شاہ میں پیپلزپارٹی مضبوط ہوگی، اس ملاقات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔
جہانگیر ترین نے ایک اور بڑی اہم وکٹ گرا دی
دوسری جانب آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وزیراعلی پنجاب منظور وٹو کی صاحبزادی اور سابق وزیر خارجہ خورشید قصوری کی بہو آمنہ قصوری نے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔