امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو ناانصافیوں سے نجات ملے گی، نواز شریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔

مسلم لیگ ن لاہور کی تنظیموں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔ اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نواز شریف کے مقدر میں لکھی ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کی سماعت کل ، چیف جسٹس قاضی فائز نے بینچ تشکیل دیدیا

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے۔ ملک کو انتقام، ٹکراو اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے۔

نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تعیناتی سے متعلق انہوں نے امید ظاہر کی کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔ دعا ہے کہ ترازو کے پلڑے سب کیلئے برابر ہوں۔

قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انہوں نے کہا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے۔ نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا۔ عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں