پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور مارجن کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پٹرولیم مصنوعات

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل پر ڈیلرز و او ایم سی مارجن میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز اور مارجن کی تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر فی لیٹر 79.25 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کیے گئے جبکہ ڈیزل پر فی لیٹر 64.11 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کیا گیا ہے۔

کوئٹہ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

دستاویزات کے مطابق پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے 13 پیسے بنتی ہے، پیٹرول پر عائد آئی ایف ای ایم مارجن میں 1.60 روپے کا اضافہ کیا گیا ہےجبکہ پیٹرول پر لیوی 60 روپے فی لیٹر برقراررہے گی۔

پٹرول پراو ایم سی مارجن میں 47 پیسے کے اضافے کے ساتھ 6.47 روپے مقرر کیا گیا ہے، ڈیلرمارجن میں بھی 41 پیسے کے اضافے سے7.41 پیسےعائد کیا گیا۔

پیٹرول 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 17 روپے 34 پیسے مہنگا

دستاویزات کے مطابق ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 266.05 روپے بنتی ہے،ڈیزل پر لیوی 50 روپے فی لیٹر برقرار ہے، اسی طرح  حکومت نے ڈیزل پر فی لیٹر 64.11 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھے ہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل پر او ایم سی مارجن میں 46 پیسے کے اضافے کے ساتھ 6.70 روپے فی لیٹر مقررکیا گیا جبکہ ڈیزل پر ڈیلر مارجن میں بھی 41 پیسے کے اضافے کے ساتھ 7.41 روپے فی لیٹر عائد کیا گیا ہے۔

پڑوسی ملک بھارت، چین اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں

دستاویز کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 79.25 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کیا گیا، حکومت نے ڈیزل پر فی لیٹر 64.11 روپے ٹیکسز اور مارجن عائد کر رکھے ہیں، 16 ستمبر سے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 252 روپے 13 پیسے بنتی ہے۔

 

 

 

 


متعلقہ خبریں