پڑوسی ملک بھارت، چین اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں

petrol پیٹرولیم مصنوعات

نگران حکومت نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کے بعد پٹرول کی قیمت 331 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

بھارت، بنگلہ دیش، چین، سری لنکا اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں پاکستانی روپے میں کچھ یوں ہیں، بھارت میں پیٹرول 381 روپے (پاکستانی) فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنے کا اعلان

چین میں 385 روپے، بنگلہ دیش میں 345 روپے جبکہ سری لنکا میں 391 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

سعودی عرب میں پاکستانی روپوں میں پیٹرول کی قیمت 196 روپے فی لیٹر ہے، متحدہ عرب امارات میں 275 روپے، قطر میں 170 روپے، ملائیشیا میں 160 روپے، جاپان میں 356 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

ترکی میں پیٹرول 360 روپے فی لیٹر، آذربائیجان میں 346، فلپائن 361 روپے، سنگاپور میں 633 روپے جبکہ ہانگ کانگ میں 917 روپے فی لیٹر (پاکستانی روپے) میں فروخت ہو رہا ہے۔


متعلقہ خبریں