کوئٹہ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ

Petrol latest price

کوئٹہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پٹرول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایرانی پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر  10 روپے کا اضافہ ہوا۔

کوئٹہ میں ایرانی پیٹرول فی لیٹر 160 روپے سے 190 روپے تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

پڑوسی ملک بھارت، چین اور جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں پیٹرول کی قیمتیں

ذرائع کے مطابق شہریوں کی بڑی تعداد نے ایرانی پیٹرول پمپس کا رخ کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پیٹرول کی قیمت میں 26 روپے 2 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

جماعت اسلامی کا پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کیخلاف دھرنے کا اعلان

پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 38 پیسے پر پہنچ گئی ہے جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 329 روپے 18 پیسے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں