نیا پاکستان بنا نہ انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملا، پرویز خٹک

pervaiz Khattak

پشاور: سابق وزیر دفاع اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرئنز پرویز خٹک نے کہا ہے کہ نہ نیا پاکستان بنا، نہ انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملے۔

پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جھوٹ بولتے ہیں کہ سی پیک ان کی کوششوں سے آیا بلکہ یہ ہماری کارکردگی تھی کہ صوبے میں ترقی اور خوشحالی آئی۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا نیا پاکستان ہمیں 9 سال میں نہیں ملا اور ہم نے پی ٹی آئی اس لیے چھوڑی کہ ہماری امیدیں ختم ہو گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی اقدامات روکیں گے تو ڈالر خود نیچے آئے گا، نگران وزیر اعظم

پرویز خٹک نے کہا کہ نہ نیا پاکستان بنا، نہ انصاف ملا اور نہ ہی روزگار ملے۔ چیئرمین تحریک انصاف جھوٹ بول رہے ہیں اور لوگوں کو جھوٹی کہانیاں سنا رہے ہیں۔ 16 مہینے ملک میں ڈاکوں کا راج رہا۔


متعلقہ خبریں