چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا، اسد عمر

اے ٹی سی لاہور میں جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت کچھ دیر تک ملتوی لاہور پولیس نے اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان کی گرفتاری مانگ لی اسد عمر، علیمہ خان اور عظمٰی خان تفتیش میں قصوروار پائے گئے ہیں، تفتیشی افسر پولیس کو تفتیش کے لیے تینوں کی گرفتاری مطلوب ہے، تفتیشی افسر علیمہ خان اور عظمٰی خان مقدمے میں نامزد نہیں ہیں،وکیل برہان معظم

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف ہرگز وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہا۔

خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو الزامات بھی لگائے گئے وہ کسی کے اوپر بھی نہیں لگنے چاہئیں، ایف آئی آر پڑھ کر سنا رہے اور ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ الزام کیا ہے۔

سائفر کیس ، اسد عمر کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے ضمانت منظور

صحافی نے اسدعمر سے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے ملنے جا رہے ہیں؟ تو انھوں نے کہا کہ پارٹی والوں کو نہیں ملنے دیا جارہا ،صرف وکلاء کو ملنے کی اجازت ہے۔

صحافی کے سوال ابھی بھی آپ پی ٹی آئی کا حصہ ہیں؟ پر رہنما کا کہنا تھا کہ اگر نہ ہوتا تو آج مجھ پر اتنے کیسز نہ بن رہے ہوتے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں