سائفر کیس ، اسد عمر کی آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت سے ضمانت منظور


سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 29 اگست تک ضمانت منظور کر لی گئی۔

اسد عمر نے سائفر کیس میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں درخواست ضمانت از گرفتاری دائر کی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ اسد عمر کے خلاف سائفر کیس سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، ان کو ہراساں اور بلیک میل کرنے کیلئے سائفر کیس بنایا گیا۔

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

درخواست میں کہا گیا کہ سائفر کیس اسد عمر کے خلاف بے بنیاد ہے، مقدمے میں دفعات غلط ہیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ اسد عمر شامل تفتیش ہونے کو تیار ہیں، درخواست ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت نے اسد عمر کی ضمانت ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کر لی۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں