متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان اور عیدالفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی

چاند

چھ ماہ قبل ہی متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔

یواے ای کی فلکیاتی سوسائٹی کے بورڈآف ڈائریکٹر کے چیئرمین ابراہیم الجرون نے فلکیاتی اعدادوشمارکے حوالے سے بتایا کہ ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 2024ء میں رمضان کا مہینہ مارچ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے، انہوں نے عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی پیشگوئی کی۔

یاد رہے کہ ماہ رمضان اور عیدالفطر کے بارے میں حتمی اعلان چاند نظر آنے کے بعد کیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں