افغانستان نےورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا

afghanistan-team

افغانستان نےورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا


افغان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ورلڈکپ میں حشمت اللہ شاہدی افغان ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ایشیا کپ 2023 :پاک بھارت فائنل ہونے کے امکانات روشن

دیگر کھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی،اکرام علی خیل، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمان اور نوین الحق شامل ہیں۔

اس کے علاوہ گلبدین نائب، شراف الدین اشرف اور فرید احمد کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپک کوالیفائر ایونٹ کی میزبانی واپس لے لی

واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر ہوگا، دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ میں مدمقابل ہونگے۔


متعلقہ خبریں