ایپل فونز کے ماڈل میں 100 ڈالر کی کمی


معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 15 لانچ کرنے کے بعد اپنے مخصوص ماڈلز کی قیمتوں میں 100 ڈالرز تک کی کمی کر دی ہے۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون 13 ، 14 اور 14 پلس کی قیمت میں سو ڈالر یعنی 29 ہزار کے قریب پاکستانی روپے کی کمی کی ہے۔

قمیت میں کمی کے بعد آئی فون 13 اب  1لاکھ 78 ہزار روپے میں جبکہ آئی فون 14 ( 2 لاکھ 8 ہزار) سے زائد میں ملے گا۔

ایپل کی تاریخ کا سب سے مہنگا آئی فون 15 پرو میکس لانچ کردیا گیا

جبکہ آئی فون 14 پلس کی قیمت کمی کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد پاکستانی روپے ہو گئی ہے۔

ایپل نے آئی فون کے ماڈل ایس ای کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی یہ 1 لاکھ 28 ہزار میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا۔

آئی فون خریدنے کیلئے والدین نے 8 ماہ کا بیٹا فروخت کر دیا

دوسری جانب ایپل کمپنی نے آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل نئی سیریز متعارف کرا دی ہے۔

آئی فون 15 سیریز کی تقریب رونمائی میں نہ صرف ایپل کی جانب سے نیا فون لانچ کیا گیا بلکہ ہیڈفونز اور سمارٹ واچز کی نئی جنریشن کی رونمائی بھی کی گئی۔

 


متعلقہ خبریں