16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بھاری اضافہ متوقع

پٹرولیم مصنوعات

16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ متوقع ہے۔

اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا

پیٹرولیم ڈویژن ذرائع کے مطابق 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک اور بڑے اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 15 روپے تک اضافہ متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

تمام ڈسکوز ہنگامی بنیادوں پر بجلی صارفین کو ریلیف دیں ، نیپرا کی ہدایت

گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت88 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 93 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ایک ہفتے کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل 5 ڈالر فی بیرل مہنگا ہو چکا ہے۔

کے الیکٹرک کی بھی بجلی چوری کیخلاف ملک گیر کارروائیاں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی بلند ہوتی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے نئے طوفان کے خدشات کو جنم دے رہی ہیں۔

ڈالر کی قیمت میں مذید کمی نہ ہوئی تو 16 ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھیں گی۔


متعلقہ خبریں