مصر: سمندر کے پانی کا رنگ اچانک تبدیل، لوگ خوفزدہ


قاہرہ: مصر میں سمندر کے پانی کا رنگ اچانک سبز ہو گیا جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں اور تفریح کے لیے آنے والے لوگوں میں خوف پھیل گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی مصر کے پورٹ سعید گورنری میں ساحل سمندر پر جانے والوں کو ایک عجیب و غریب واقعے نے اس وقت ششدر کر دیا جب سمندر کا پانی اچانک سبز رنگ میں بدل گیا۔

سمندر کا پانی تبدیل ہونے پر قریب رہائش پذیر لوگ پریشان اور تشویش کا شکار ہو گئے۔

پورٹ سعید گورنری کے ساحلوں پر سیر کرنے والے شہری حیران رہ گئے جب انہوں نے دیکھا کہ سمندر کا پانی بعض مقامات پر ہلکا سبز اور بعض جگہوں پر گہرا سبز ہو گیا۔ اس کیفیت کو دیکھ کر بہت سے لوگ خوف زدہ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ: خطرناک قاتل فرار، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت

پورٹ سعید یونیورسٹی میں سائنس کی فیکلٹی نے سمندر کے پانی کا رنگ سبز ہونے پر کہا کہ سائنس کالج کے ڈین ڈاکٹر فرید ابراہیم ال الدسوقی نے میرین سائنسز کے شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اسماعیل کی سربراہی میں ماہرین کو فوری طور پر ساحل سمندر پر جانے کی ہدایت کی اور اس واقعے کی پوری رپورٹ لکھنے کو کہا۔

کالج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ پورٹ سعید کے مشرقی ساحلی علاقے، مشرق میں فشنگ کلب کے سامنے سے لے کر مغرب میں پولیس کلب تک اچانک پانی کا رنگ بدل کیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں