قوم متحد رہی تو مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے، سراج الحق

فوٹو: فائل


لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر قوم متحد رہی تو مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو اسلام آباد مارچ اور پہیہ جام ہڑتال کے آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک کے دوسرے مرحلے میں گورنر ہاؤسز کے سامنے دھرنے ہوں گے اور اگر قوم متحد رہی تو مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، نگران وزیر اعظم

سراج الحق نے کہا کہ حکومت ہزار ارب کی بجلی چوری اور لائن لاسز کو کنٹرول کرے اور سرکاری اشرافیہ کی جانب سے اربوں روپے کی مفت بجلی کا استعمال بند کیا جائے۔


متعلقہ خبریں