ویرات کوہلی پہلےکرکٹر بن گئے


بھارت کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل میں تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ 2023 سپرفور مرحلے میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کی47 ویں سنچری اسکورکی ہے۔

بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357 رنز کا ہدف دیدیا

بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی 3 سو سے کم ون ڈے اننگز میں 13ہزار سکور کرنے والے پہلےکرکٹر بن گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلہ کے اہم میچ مین بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے 357رن کا ہدف دیا ہے، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356رنز بنائے۔

ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے  پاکستان کیخلاف سنچریاں سکور کیں۔


متعلقہ خبریں