قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے ملاقات کی اور انہیں والد بننے پر مبارکباد دی ہے۔
جب بھی بارش کی وجہ سے میچ ڈیلے ہوا تو اگلے دن پہلے بائولنگ کرنیوالی ٹیم جیتی
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نے جسپریت بمراہ سے بچے کی پیدائش پر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ انہیں اس حوالے سے تحفہ بھی دیا۔
شاہین آفریدی بھارتی بولر کو تحفہ پیش کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ میری طرف سے شہزادے کےلیے تحفہ ہے۔
ریزرو ڈے پر بھی کولمبو میں بارش کی پیشگوئی
تحفہ قبول کرنے کے بعد جسپریت بمرا بھی گرم جوشی سے جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیجیٹل کی جانب سے اس سلسلے میں ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔
Spreading joy 🙌
Shaheen Afridi delivers smiles to new dad Jasprit Bumrah 👶🏼🎁#PAKvIND | #AsiaCup2023 pic.twitter.com/Nx04tdegjX
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 10, 2023