سپریم کورٹ آرمی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست

PTI

چیئرمین پی ٹی آئی نےآرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کو چیلنج کر دیا۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں 184/3کے تحت شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دائر کی ، جس  میں وفاق، صدر، وزرات داخلہ، سیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ عدالت آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ میں ترامیم کالعدم قرار دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے 9 مقدمات میں ضمانتیں خارج ہونے کیخلاف درخواستیں دائر کر دیں

درخواست میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے دونوں قوانین کی منظوری نہیں دی، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت خفیہ اداروں کو بغیر وارنٹ کسی بھی گھر میں گھس کر تلاشی لینے کا اختیار دینا غیر آئینی ہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ، آرمی ترمیمی ایکٹ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہیں، درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 8 کے مطابق کوئی بھی قانون جو بنیادی حقوق سے مطابقت نہیں رکھتا یا اس کی تنسیخ کرتا ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے۔


متعلقہ خبریں