سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف

sugar rate

ملکی تاریخ میں پہلی بارچینی کی فی کلو قیمت کی ڈبل سنچری ہوگئی،سرکاری سطح پر چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچنے کا اعتراف کرلیا گیا۔

ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے حالیہ ہفتے کے اعدادوشمار جاری کر دئیے، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی کی فی کلو قیمت میں 25 روپے تک کا اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

پشاور اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت200 روپے تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور راولپنڈی میں چینی کی فی کلوقیمت 195 روپے تک ہوگئی۔

مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں میں مزید کمی

اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 190 روپے تک پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 25 روپے تک بڑھی، حالیہ ہفتے راولپنڈی میں چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی اور اسلام آباد میں چینی کی فی کلو قیمت 15 روپے تک بڑھی، ایک ہفتے میں کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے تک اضافہ ہوا۔


متعلقہ خبریں