چترال: مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کیلئے باہر نکل آئی


چترال: خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کی مدد کے لیے گھروں سے باہر نکل آئی۔

چترال کی مقامی آبادی پاک فوج کا اسلحہ اور خوراک اگلے مورچوں پر پہنچا رہی ہے اور چترال کی غیور عوام نے اس بات کا اظہار کیا کہ وہ بھی پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

مقامی افراد نے ایف سی ونگ کمانڈر کے ساتھ علاقے میں امن و امان کے حوالے سے جرگہ بھی کیا۔ مقامی افراد نے پاک فوج کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 مہینوں میں ہونے والے فیصلوں کی ذمہ داری ہمیں قبول کرنی ہے، خرم دستگیر

عوام نے کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مٹی کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔

اہل علاقہ نے ٹی ٹی پی کی طرف سے دہشت گردی کی سخت مذمت بھی کی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال کے علاقے کالاش میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے پاک فوج کی چوکیوں پر حملے کو ناکام بنا دیا تھا جس میں 12 حملہ آور دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ 4 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔


متعلقہ خبریں