شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئرآگیا

ایف بی آر

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے جس میں تصدیق ہوئی ہے کہ مرض لوٹ کر نہیں آیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں طبی معائنے کے بعد کینسر سپیشلسٹ نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ شہبازشریف کا کینسر ٹیسٹ کلیئر آگیا ہے۔

ایک اور دوائی غیر معیاری قرار،مارکیٹ سے واپس منگوانے کی تجویز

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے 2 ہفتے قبل لندن پہنچنے کے فوراً بعد کینسر کے ٹیسٹ کرائے تھے۔

شہباز شریف کو ہر سال کینسر کا ٹیسٹ کرانا پڑتا ہے۔ سابق وزیراعظم کی ٹیسٹ رپورٹس معروف کینسر سپیشلسٹ ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے دیکھیں۔

افغانستان،پروفیسر ڈاکٹرز، سپیشلسٹ کی فیس کی حد مقرر

ذرائع کے مطابق کینسر سے پاک ہونے کی خوشخبری ڈاکٹر مارٹن کیپلن نے ویلنگٹن ہسپتال سینٹ جانز ووڈ میں شہباز شریف کو سنائی۔

آشوب چشم کیسے پھیلتا اور بچائو کیسے ممکن ؟ ایڈوائزری جاری

یاد رہے شہباز شریف کو سال 2000ء میں نایاب اور خطرناک کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔


متعلقہ خبریں