کولمبو میں صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، ہربھجن سنگھ


سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، میں ہوتا تو کسی دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا۔

بھارتی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی طرف سے کولمبو میں ایشیا کپ میچز کرانے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کیلئے ٹریننگ کی سہولیات کے فقدان کا بہانہ غیر منطقی ہے۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ انکے وقت میں وینیو پر پلیئرز کی رائے نہیں ہوتی تھی، جہاں میچ ہو وہاں کھیلنا پڑتا تھا۔ وینیو کیا ہوگا، یہ پلیئرز کا مسئلہ ہونا بھی نہیں چاہیے۔ انہیں کرکٹ سے مطلب ہونا چاہیے، یہ آفیشلز کا کام ہے کہ وہ دیکھیں کہ کہاں میچز ہوسکتے ہیں۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا اپ ڈیٹڈ شیڈول شیئر کردیا گیا

سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا۔ دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہے، پتہ نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جا رہے؟

انہوں نے مزید کہا کہ اگر میں ہوتا تو کولمبو میں سورج نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا۔

دوسری طرف سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر نے بھی اے سی سی پر وینیو کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پتا لگانا ہوگا کہ خراب موسم کے باوجود کولمبو میں ہی میچز کیوں رکھے گئے؟

ایشیا کپ، کولمبو میں شیڈول فائنل میچ میں بھی بارش کی پیشگوئی

سنیل گواسکر نے کہا کہ بظاہر یہ تاثر ہے کہ پلیئرز ہمبنٹوٹا نہیں جانا چاہتے تھے لیکن اس بات کی حقیقت جاننا بہت ضروری ہے کہ میچز ہمبنٹوٹا کیوں شفٹ نہیں ہوئے۔ پلیئرز کا سکون اہم ہے لیکن پلیئرز کو بھی سمجھنا ہوگا کہ اگر ایک دو روز زیادہ سہولیات والی جگہ نہیں تو کوئی فرق نہیں پڑ جائے گا۔


متعلقہ خبریں