لاہور: ملک بھر میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا۔
نگران حکومت کے اعلان کے بعد پاور ڈویژن حکام نے بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔
پاور ڈویژن حکام نے کنڈے کے ذریعے بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ پاور ڈویژن حکام نے مختلف شہروں میں کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کی چیکنگ شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ای سی سی کی پیٹرول پر ڈیلر مارجن بڑھانے کی منظوری
پاور ڈویژن حکام کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی کارروائیوں میں شامل ہیں۔
پاور ڈویژن حکام کے مطابق بجلی چوری کے معاملے میں کسی سے بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور کنڈے لگا کر بجلی چوری کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔