سفید پوش معذور شخص کی کال پر پولیس اہلکار راشن لیکر گھر پہنچ گئے

punjab police

فیصل آباد کے علاقے میں سفید پوش معذور شخص کی کال پر پولیس اہلکار راشن لے کر گھر پہنچ گئے۔

بتایا گیاہے کہ تھانہ جڑانوالہ سٹی کے علاقہ محلہ علوی پارک کے رہائشی فاقہ کشی کے شکار سفید پوش شہری نے 15 پر کال کرکے بتایا کہ میرے گھر کھانے کو کچھ نہیں ہے۔

جہاں ڈیوٹی پر معمور تھانہ سٹی پولیس کے اے ایس آئی ضیغم بلوچ نے بروقت راشن خرید کر محلہ علوی پارک کے رہائشی کے گھر پہنچایا۔

پولیس کے اس اقدام پر سفید پوش معذور شخص نے آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp