آنے والے دنوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، ملک بوستان

ڈالر

چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہے کہ امید ہے آنے والے دنوں میں ڈالر مزید دس روپے سستا ہوگا، یہ وقتی پریشانی ہے، آج وزیر اعظم نے بھی مزید سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ آج بڑے عرصے بعد ڈالر کا ریٹ تین سو پینتیس سے کم ہو کر تین سو بیس سے نیچے آیا ہے، اس کا کریڈٹ چیف آف آرمی اسٹاف جناب عاصم منیر کو جاتا ہے جنہوں نے فاریکس ڈیلرز کو درپیش مسائل دور کیے۔

ملک بوستان نے کہا کہ انٹربینک میں ڈالر آج 307 روپے 9 پیسے پر بند ہوا ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 5 روپے گری اور ڈالر فروخت کے لئے 325 اور خریداری کے لئے 322 روپے پر آگیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے درخواست ہے وہ بلیک میں ڈالر نہ خریدیں، ہمارا ایک ہی مقصد ہے کہ بلیک مارکیٹ کا خاتمہ ہو اور پاکستان کا روپیہ مضبوط ہو۔


متعلقہ خبریں