یوم دفاع پاکستان پرعام تعطیل نہیں ہوگی، وائرل نوٹیفکیشن جعلی نکلا

youm difa pakistan

یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل نہیں ہوگی،سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹیفکیشن جعلی نکلا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن کے حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’سوشل میڈیا پر چھ ستمبر کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جعلی ہے‘‘۔

پٹرول کی قیمت میں پھر بھاری اضافے کا امکان

کل یوم دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ملک بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی۔

مقررین دفاع پاکستان کی اہمیت اور شہدائے 6 ستمبر کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔


متعلقہ خبریں