سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ غیر معمولی منافع کو لوٹ مار کہنا بے جا نہ ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری فوڈ پنجاب نے کہا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ا سمگلنگ ہے، شوگر ملز مہنگی چینی کےباوجود اربوں روپے کی ٹیکس چوری میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ 7لاکھ ٹن سے زائد چینی افغانستان ا سمگل کر دی گئی، شوگر ملز اور مافیا نے عوام کی جیبوں سے 50 ارب روپے لوٹ لئے، چینی کی ملز کے منافع سمیت پیداواری لاگت 95 روپے بنتی ہے۔
چینی کی ایکسپورٹ میں ایک پارٹی پیش پیش ضرور تھی،عطاتارڑ
سیکرٹری فوڈ پنجاب زمان وٹو نے کہا ہے کہ عدالتی حکم امتناع کے باعث پنجاب حکومت شوگر مافیا کے سامنے بے بس ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے، پنجاب اور سندھ کی شوگر ملز میں ایف بی آر کے انسپکٹرز تعینات ہیں۔
کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ
اس حوالے سے شوگر ملز مالکا ن کا موقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔