سعودی عرب میں 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار

saudia arab

سعودی عرب میںکریک ڈائون 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار


سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 15 ہزار 351 غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے ہیں۔

سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ یہ گرفتاریاں 24 اگست سے 30 اگست 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔

آئی ایم ایف نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان مسترد کردیا

کمیٹی نے کہا ہے کہ کل گرفتار شدگان میں سے 9124 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔

4284 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 1943 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

سعودی ریال 81.48 روپے، اماراتی درہم 83.21 روپے  کا ہوگیا

مذکورہ عرصے کے دوران 579 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار افراد میں سے 54 فیصد یمنی، 44 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔


متعلقہ خبریں