چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی، احسن اقبال

احسن اقبال

سابق وفاقی وزیر اور رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے چینی برآمد کرنے کی ذمہ داری پاکستان پیپلز پارٹی پر ڈال دی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ چینی برآمد کی اجازت پیپلز پارٹی کے نوید قمر کی وزارت تجارت نے دی۔

کوئٹہ میں چینی 230 روپے تک پہنچ گئی ، ذخیرہ اندوزی کے باعث مزید مہنگی ہونے کا خدشہ

سابق حکومت ایک اتحادی حکومت تھی اس لیے ساری ذمہ داری ن لیگ نہیں اٹھا سکتی۔ رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا ملک میں سمگلنگ، کارٹلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔


متعلقہ خبریں