ایشیا کپ، بڑا ٹاکرا بارش جیت گئی، پاکستان اگلے راونڈ،بھارت شکنجے میں

shaheen SHAH AFRIDI

ایشیا کپ 2023 کے سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا بارش کی نذر ہو گیا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوانٹ دے دیا گیا یوں پاکستان اگلے راونڈ کے لیے بھی کوالیفائی کر گیا۔

پالی کیلےمیں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 267 رنز کا ہدف  دیا تھا۔ مسلسل بارش کے باعث پاکستان کی اننگز شروع نہ ہوسکی۔

میچ کے آغاز پر بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

شاہین نے ایک مرتبہ پھر روہت شرما کو اپنی ان سونگ بولنگ سے ناکوں چنے چبوا دیئے اور کلین بولڈ کر کے انہیں پویلین بھیج دیا۔

بھارتی بیٹنگ لائن کے سب سے مضبوط بیٹر ویراٹ کوہلی بھی جلد ہی شاہین کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

بارش کے بعد حارث رؤف نے پہلے شریاس آئیر اور اس کے بعد شُب مَن گِل کو آؤٹ کیا۔

ابتدائی وکٹیں جلد گرنے کے بعد اشان کشن اور ہاردیک پانڈیا کے مابین 138 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ اس موقع پر حارث روف نے ایشن کشن کو آؤٹ کیا جنہوں نے 82 رنز بنائے۔

بعد ازاں ہاردیک پانڈیا 87 کے انفرادی اسکور پر شاہین شاہ کی گیند پر کیچ دے بیٹھے۔ اس دوران جڈیجا بھی شاہین کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے۔

اگلے اوور میں شاردول ٹھاکر نسیم شاہ کا نشانہ بنے، کلدیپ یادیوو اور جسمپریت بمرا کو بھی نسیم شاہ نے آوٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے تمام وکٹیں فاسٹ بولرز نے حاصل کیں جن میں شاہین شاہ چار، نسیم شاہ اور حارث نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

بارش کے باعث میچ بے نتیجہ ختم ہو گیا۔ دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستان اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا جب کہ بھارت کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے نیپال کو شکست دینا ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیپال کے خلاف کھیلے جانے والے اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا ہے،پچ رپورٹ کے مطابق پچ اسپنر کے لئے سازگار رہے گی۔

کپتان بابراعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں، پچھلے ڈیڑھ ماہ سے سری لنکا میں کھیل رہے ہیں، اچھا کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے، روہت شرما نے ایشیا کپ کو ایک بڑا ٹورنامنٹ قرار دیا۔

کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب کے علاوہ اسکواڈ میں فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر) محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبمن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں،ان کے علاوہ کُلدیپ یادو، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں