سربراہ پاک فضائیہ ظہیراحمد بابر سدھو نے اپنے دورہ ترکیہ کے دوران اعلی ترک شخصیات سے ملاقاتیں سے ملاقاتیں کی ہیں،اورترکیہ کے ساتھ ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری اورہوا بازی کے شعبے میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
ائیر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو ترک صدررجب طیب ادوان کی خصوصی دعوت پرترکیہ کے تاریخی دورے پرپہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ائیر چیف نے اس پر تپاک دعوت پر ترک صدر رجب طیب اردوان کا شکریہ ادا کیا۔
ائیرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ترک ائیرفورس اکیڈمی میں گریجویشن اور پرچم کشائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب کے دوران سربراہ پاک فضائیہ نے ترک فضائیہ کے کمانڈر جنرل ضیا کمال کادیوگلو سمیت مختلف اعلی سطحی شخصیات سے ملاقات کی۔
ائیرچیف مارشل نے ترک حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ففتھ جنریشن لڑاکا طیاروں کی تیاری، عسکری دفاع اور ہوا بازی کے شعبوں میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا۔
سربراہ پاک فضائیہ نے قطر کے وزیرمملکت برائے دفاع و نائب وزیراعظم ڈاکٹر خالد بن محمد العطیہ، آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکر حسنوف اور ہنگری کی ڈیفنس فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے بھی ملاقاتیں کیں۔ان ملاقاتوں میں ایئر چیف نے باہمی مفادات، اسٹریٹجک مقاصد اور بہتر تعاون کیلئینئی راہیں ستوار کرنے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔