X اب صارفین کا بائیومیٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا


کیلیفورنیا: ایکس (X) اب صارفین کا بائیو میٹرک ڈیٹا بھی حاصل کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک کا X صارفین کی تعلیم اور روزگار کی معلومات کے ساتھ ساتھ اب بائیو میٹرک ڈیٹا بھی اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

X کی نئی پرائیویسی پالیسی 29 ستمبر 2023 سے لاگو ہو گی۔ پالیسی کے مطابق پلیٹ فارم صارفین کی بائیو میٹرک معلومات جمع کرنے سے پہلے ان سے رضامندی حاصل کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کا ایکس پر ویڈیو آڈیو کال فیچر متعارف کرانے کا اعلان

ابھی تک X نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ وہ ان معلومات کو کیسے اکٹھا کرے گا اور اس سے ان کا کیا مقصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق بائیو میٹرکس پریمیم ان صارفین کے لیے ہے جن کی تصدیق کے لیے X پریمیم صارفین کو اپنی سرکاری شناخت اور تصویر جمع کرانے کا آپشن دے گا۔ اس بایومیٹرک معلومات کی مدد سے X نقالی کی کوششوں سے نمٹنے اور پلیٹ فارم کو صارفین کے لیے زیادہ محفوظ بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔


متعلقہ خبریں