چلی: ٹرین کی بس کو ٹکر، 7 افراد ہلاک


سنتیاگو: چلی میں ٹرین کی مسافر بس کو ٹکر سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چلی میں ریلوے کراسنگ پر ٹریفک جام کے دوران ڈرائیور نے بس کو گزارنے کی کوشش کی کہ پٹری پر آتی تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ماہ میں تیسرے بھارتی فوجی اہلکار کی خودکشی

پولیس کے مطابق منی بس میں 14 مسافر سوار تھے۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


متعلقہ خبریں