گورنر سندھ نے گٹر میں گرنے والی بچی کے لواحقین سے معافی مانگ لی


کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گٹر میں گرنے سے ہلاک ہونے والی بچی کے لواحقین سے معافی مانگ لی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا کام نہیں لیکن پھر بھی میئر کو فون کیا اور تمام گٹروں پر ڈھکن لگانے کی ہدایت کی۔ میئر کراچی کو کہتا ہوں کہ جہاں ڈھکن نہیں وہاں فوری لگائیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ڈھکن لگانا میئر کراچی کا کام ہے جبکہ گٹر میں گر کر بچے کی ہلاکت ایک بڑا سانحہ ہے۔ ہماری توجہ نہ ہونے کی وجہ سے بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہو جائے اس سے بڑا ظلم کیا ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا میں پچھلے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 200 گنا اضافہ ہوا

کامران ٹیسوری نے کہا کہ جاں بحق ہونے والی بچی کے لواحقین سے تعزیت کرتا ہوں اور بچی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے پر بہت رنجیدہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میئر کراچی کو آئندہ 4 ماہ کے بعد دوبارہ انتخابات لڑنا ہے اور میئر کراچی مسائل پر توجہ نہیں دیں گے تو انتخابات میں ان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے۔


متعلقہ خبریں