اسلام آباد(زاہد گشکوری، ہیڈ ہم انویسٹی گیشن ٹیم)خیبرپختون خوا میں پچھلے دو سال میں دہشت گردی کے واقعات میں 200 گنا اضافہ ہوا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں بنوں سرفہرست رہا، بنوں میں رواں سال 113 تھرٹ الرٹ جاری کیے گئے، بنوں میں رواں سال 18 دہشت گردی کے حملے ہوچکے۔
دستاویزات کے مطابق بنوں میں پچھلے سال 32 دہشت گردی کے حملے ہوئے، بنوں میں 150 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات تھی، کالعدم ٹی ٹی پی گل بہادر گروپ اور کالعدم ٹی ٹی پی ایس بی گروپس کے دہشت گرد بتائے جاتے ہیں، کالعدم آئی ایس آئی ایس کے 35 دہشت گرد بھی سرگرم ہیں، بنوں میں رواں سال 18 انٹیلنجنس اپریشن میں 60 دہشتگرد پکڑے گئے۔
خیال رہے کہ آج بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل سوار نے فوجی قافلے کے قریب خودکش حملے میں 9اہلکار شہید جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں۔