نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،نیپرا


نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی،فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے، پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے ملک بھر میں لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا۔

نیپرا نے فیصلہ کیا ہے کہ نان ریکوری پر لوڈشیڈنگ فیڈر سے نہیں بلکہ ٹرانسفارمر سے کی جائے گی۔نیپرا نے پورا بل بھرنے پر بھی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنے والے صارف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

بجلی بل، ملک بھر میں شٹر ڈاؤن، احتجاجی مظاہرے، بلوں کو آگ لگا دی گئی

فیڈر سے بجلی بند کرنے پر بڑا علاقہ بجلی سے محروم ہوجاتا ہے، فیڈر سے بجلی بند ہونے سے وہ صارف بھی متاثر ہوتا ہے جو پورا بل بھرتا ہے۔نیپرا نے مزید کہا کہ پورا بل بھرنے والے صارف کی بجلی بند کرنا انتہائی غیر ذمے داری ہے۔

نیپرا فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ کیالیکٹرک فیڈر کی بجائے پی ایم ٹی سے ریموٹ پاور سسٹم کے ذریعے لوڈشیڈنگ کرے۔نیپرا نے فیصلہ کیا کہ اے ٹی اینڈ سی لاسز کی بنیاد پر لوڈشیڈنگ کو نیپرا ایکٹ 2005 کے خلاف قرار ہے۔


متعلقہ خبریں