لاہور، ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری


لاہور میں ایشیا کپ کے سیکیورٹی انتظامات کیلئے لگائے گئے کیمروں کا سامان چوری ہوگیا۔

نجی کمپنی کے منیجر نے تھانہ گلبرگ میں سامان چوری ہونے کی درخواست جمع کرا دی۔

ایشیا کپ، پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

درخواست گزار کے مطابق ڈپٹی کمشنر کے حکم پر شاہراہوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ذمہ داری ملی تھی۔

درخواست گزار نے کہا کہ ملزمان نے گزشتہ رات گئے بجلی کی تاریں، فائبر تاریں اور لائٹ ٹاور چرا لیا۔


متعلقہ خبریں