ایشیا کپ، پاکستان نے نیپال کو بڑے مارجن سے شکست دے دی


پاکستان نے نیپال کو ایشیا کپ کے پہلے میچ میں 238 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔

ملتان کے میدان میں کھیلے گئے میچ میں نیپال کی ٹیم پاکستان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 343 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 104 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے چار جب کہ شاہین اور حارث نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے قومی ٹیم نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیپال کو جیت کیلئے343رن کا ہدف  دیا۔

بابراعظم نے 151رن کی شاندار اننگز کھیلی، افتخار احمد نے ون ڈے میں پہلی سنچری اسکور کی، افتخار احمد 109 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے، 11چوکے، 4چھکے شامل ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر لٹن داس وائرل بخار کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر ہو گئے

نیپال کی جانب سے سومپل کامی کی 2وکٹیں حاصل کی ہیں۔  محمد رضوان کے 44 اور فخر زمان کے 14رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔

ایشیا کپ میں کل بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

 


متعلقہ خبریں