ہم نیٹ ورک ملازمین کے لیے مراعات کا اعلان، لاہور پریس کلب کا خراج تحسین


لاہور پریس کلب نے موجودہ مہنگائی کے دور میں ہم نیٹ ورک گروپ کو ملازمین کے لیے مراعات کےاعلان پر خراج تحسین پیش کر دیا۔  

لاہور پریس کلب کے صدراعظم چوہدری ہینئر نائب صدر شاداب ریاض، نائب صدر ظہیر احمد بابر ،سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری حسن تیمور جاکھر، فنانس سیکرٹری حافظ فیض احمد اور اراکین گورننگ باڈی نے ہم نیوز کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں انیس فیصد تک اضافہ اور ایک زائد بونس دینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ہم نیوز کی صدر سلطانہ صدیقی، سی ای او در ید قریشی سی او او نوید صدیقی اور ڈائریکٹر نیوز ریحان احمد کا شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ہم نیوز انتظامیہ کا یہ اقدام قابل تحسین ہے اس سے ہم نیوز سے وابستہ صحافیوں اور دیگر ملازمین کوخاطر خواہ ریلیف ملے گا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر صحافتی ادارے بھی ہم نیوز کی تقلید میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کریں گے۔


متعلقہ خبریں