ملک میں تیسرے کاروباری روز کے اختتام پر پر ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروبارکے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 40 پیسے اضافہ ریکارڈ گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 1 روپے پچاس پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا اضافہ
انٹر بینک میں ڈالر 303.05 روپے سے بڑھ کر 304 روپے 45 پیسے کی نئی بلند سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 318 روپے سے بڑھ کر 319.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کرنسی ایکسچینج رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 81 روپے 88 پیسےاوراماراتی درہم 82روپے88 پیسے رہی، اسی طرح قطری ریال 83روپے52 پیسے بند ہوا ہے۔
ڈالر مزید مہنگا ، 304 روپے کا ہو گیا ، روپیہ زوال کا شکار
جبکہ کویتی دینار987.76 روپے اور بحرینی دینار 807.54 روپے کا رہا، کاروبار کے اختتام پر برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 384 روپے 83 پیسے رہی۔