ڈالر مزید مہنگا ، 304 روپے کا ہو گیا ، روپیہ زوال کا شکار

فوٹو: فائل


 روپے مسلسل بے قدری کا شکار، انٹربینک میں امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 95 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 304 روپے ہو گئی۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 303 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 314 روپے کا ہو گیا

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا ملا جلا آغاز ہوا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کم ہو نے کے بعد 46 ہزار 731 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 770 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں