فلم سٹا ر میرا نے کہا ہے کہ میرے حوالے سے میڈیا پر ہر وقت بہت سی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں شاید یہ میرا ہونے کی سزا ہے۔
ایک انٹرویو میں میرا نے کیرئیر کے دوران تنازعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ کسی نہ کسی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی رہتی ہوں، اب لگتا ہے کہ مجھے کوئی ایکشن فلم کرنی چاہیے۔
انہوں میرے حوالے سے میڈیا پر ہر وقت بہت سی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، شاید یہ میرا ہونے کی سزا ہے۔
بھارت میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارتی فلمساز مہیش بھٹ کی فلم شہرت میں کام کرنے والی تھی لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے کام رک گیا تھا۔ یہ میری زندگی کی بہترین فلم بننے جارہی تھی۔
لیکن دونوں ممالک کے سیاسی تنازعات کی وجہ سے ایسا نہ ہوسکا۔ انہوں نے بھارتی اداکارہ ریکھا اور مادھوری ڈکشٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بہترین اداکارائیں ہیں اور وہ انہیں بیحد پسند کرتی ہیں۔ میرا نے کہا کہ ریکھا جی نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، وہ میرے لیے مثالی شخصیت ہیں۔